Wednesday, May 28, 2014

بینک الفلاح نے جدید کارڈ مرچنٹ ایکوائرنگ نیٹ ورک متعارف کرادیا


پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کے سب سے بڑے فراہم اور حاصل کنندہ، بینک الفلاح ، نے اپنے کریڈٹ کارڈز کے لئے جدیدکارڈ مرچنٹ نیٹ ورک Futuristic Cards Merchant Network) (کے حصول کے ذریعے اپنی کسٹمر سروسز اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی مزید بہتری کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا نیٹ ورک بینک الفلاح ریٹیل پارٹنر آؤٹ لیٹس میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کئے جانے والے لین دین (Transactions) کی رفتار کو تیز کردے گا، اور لین دین کی صلاحیت دگنی ہو جائیگی۔

بینک الفلاح کے گروپ ہیڈ برائے ریٹیل (سینٹرل اور نارتھ) اور کنزیومر بینکنگ ، خرم حسین نے کہا ’’یہ سرمایہ کاری ہماری ادائیگیوں کے پلیٹ فارم میں استحکام کا باعث ہے جس سے ریٹیل مرچنٹ پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے لین دین میں وقت کے دورانئے میں کمی، شکایات کے فوری ازالے کے لئے بروقت نگرانی اور لین دین کے زیادہ حجم کی صلاحیت کے حصول سے صارفین کے لئے خدمات میں بہتری ہوگی۔‘‘
بینک الفلاح کو نلسن (Nilson) رپورٹ 2012 ء میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لئے مرچنٹ کے حصول میں صف اول کی کمپنیوں میں شمار کیا گیا ہے۔ یہ ایک اشاعتی رپورٹ ہے جو گزشتہ 42 برسوں سے شائع ہورہی ہے۔
جیسا کہ بینک الفلاح مستقبل پر نظر رکھتا ہے، لہٰذا یہ اپنی جدت طراز اختراعات کو اپنے صارفین کے لین دین میں سہولت کے پیش نظر اپنی 574 شاخوں ، 500 اے ٹی ایم اورصارفین کے لئے انتہائی آسان بینکاری کی سہولت بشمول انٹر نیٹ اور موبائل بینکاری کے ذریعے جاری رکھتا ہے۔بینک کریڈٹ کارڈ کسٹمرز کو اپنے متنوع اتحادی شراکت داروں بشمول، شیپس ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب، اتحاد ائر ویز، پوما ، ڈومینوز، گلوریا جینز، باربی کیو ٹونائٹ، دی نوڈلز ہاؤس، فیٹ برگر، وائس موبائلز، کینن، اٹلس ہنڈا، سنگر، سام سنگ، چینگ ہینگ روبا وغیرہ کی اضافی قدر کی مراعات بھی فراہم کرتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment