Friday, August 23, 2013

SECP forms Shariah Advisory Board


ISLAMABAD, August 23: The Securities and Exchange Commission of Pakistan (SECP) is pleased to announce the formation of the Shariah Advisory Board (SAB), which would be responsible to harmonize the Shariah interpretations and strengthen the regulatory and supervisory oversight of Islamic financial institutions (IFIs) and Islamic capital markets (ICMs) in Pakistan.  
It will also advise the Commission on the Shariah-compliance aspects of various products launched and or the processes being adopted by the regulated entities. It will also provide guidance for issuance of new laws, rules and regulations for effective monitoring and supervision of Islamic Financial Products and to suggest ways and means for development of IFIs and ICMs in the country.
The Commission has designated Mr Mohammed Asif, the Insurance Commissioner, to oversee the smooth functioning of the SAB, whereas renowned scholar of Islamic jurisprudence and Islamic finance, Mufti Muhammad Hassan Kaleem has been appointed as the chairman. He brings with him a rich experience of Islamic finance being the Shariah advisor to a number of Islamic financial institutions around the world.
Other Shariah scholars who have been appointed are Mufti Najeeb Khan, Mufti Irshad Ahmad Eijaz, Mufti Shabbir Hasan Maisami and Mufti Syed Sabir Hussain. Mr. Omar Mustafa Ansari, a professional accountant, and Mr. Sultan Mazhar Sher, a legal expert, will represent as technical members.  In addition, Mr. Muhammad Kashif Siddiqee, Joint Director, and Mr. Tariq Naseem, Deputy Director, will represent the SECP. Ms Bushra Aslam, Secretary to Commission, will also be secretary to the SAB.
The first meeting of the SAB has been convened where Mufti Kaleem discussed the devising of a roadmap/future action plan for the orderly development of the IFIs and ICMs, while adhering to the core Islamic principles. The Insurance Commissioner, Mr Mohammed Asif, hoped that the SAB would play a key role in boosting this sector, especially in ensuring products innovation and ensuring a robust Shariah-compliant Islamic financial and capital market.


 ایس ای سی پی نے شریعہ ایڈوائزی بورڈ کے ممبران کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( 23 اگست 2013 ) اسلامی فنانشل اداروں کی ضروریات اور لین دین سے متعلق شرعی اصولوں کی واضح تشریح کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ، شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے قیام عمل میں لیا گیاہے ۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے جید علماء اور ماہرین پر مشتمل شریعہ ایڈوائزی بورڈ کے ممبران کا اعلان کر دیا ہے ۔ شریعہ بورڈ ذمہ دار ہو گا کہ ایسے تمام ادارے جو کہ اسلامی خدمات اور سروس فراہم کریں ، وہ اسلام کے شرعی اصولوں کے عین مطابق ہو۔

اسلامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے مختلف امور پر شریعہ ایڈوائزی بورڈ کی رائے حاصل کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔ ایڈوائزی بورڈ، ایس ای سی پی ایکٹ
۱۹۹۷ء کے سیکشن ۹ کے تحت تشکیل دیا جائے گا ۔ شریعہ ایڈوائزری بورڈ ۹ ممبران پر مشتمل ہو گا جن میں نمایاں علماء دین، جج صاحبان ، مالی امور کے ماہرین اور ایس ای سی پی کے نامزد حکام شامل ہیں ۔ کمیشن نے شرجو کہ معاشیات ، فنانس، اسلامک اکاؤنٹنگ اور شریعہ قوانین میں دسترس رکھتے ہیں۔

ایس ای سی پی کی طرف سے محمد آصف عارف کمشنر انشورنس کو ایڈوائزی بورڈ کے معاملات احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے نگران مقرر کیا گیا ہے جب کہ معروف عالم دین مفتی حسن کلیم بورڈ کے چیرمین ہیں۔ مفتی حسن کلیم اسلامی فنانس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور مختلف بین الاقوامی اداروں کے لیے مشیر کی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ دیگر ممبران میں مفتی نجیب خان ،مفتی ارشاد احمد اعجاز،مفتی شبیر احمد اور مفتی سید صابر حسین شامل ہیں ۔ شرعی بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی جناب عمر مصطفی انصاری اور سلطان مظہر شیر پر مشتمل ہے۔ بورڈ میں ایس ای سی پی کی نمائندگی جناب کاشف صدیقی ،جوائنٹ ڈائریکٹر اور طارق نسیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر کریں گے۔ مزید براں ، محترمہ بشریٰ اسلم جو کہ ایس ای سی پی میں کمشن سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں ، شریعہ ایڈوائزی بورڈ کی بھی سیکرٹری ہوں گی۔

شریعہ ایڈوائزی بورڈ کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کو شرعی اصولوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے لائحہ عمل وضع کیا گیا ۔ کمشنر انشورنس ، ایس ای سی پی محمد آصف عارف کا کہنا ہے کہ شریعہ ایڈوائزی بورڈ انشورنس انڈسٹری اور اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کے لئے اہم ستون ثا بت ہو گا ۔ نا کا کہنا ہے کہ شریعہ ایڈوائزی بورڈ اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کے لئے ریگولیشن اور اکاؤنٹنگ اور آڈٹ کے قوائد بھی وضح کرے گا جبکہ اس حوالے سے سرمایہ کاروں میں آگاہی پیدا کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کا قیام، پاکستان میں اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ اور اسلامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لئے گورننس کا بہترین نظام قائم کرنے میں معاون ہو گا۔

No comments:

Post a Comment